Rental car 56

رینٹ کی گاڑی چوری کرنے اور بعد ازاں اسے اونے پونے داموں فروخت کرنے کے الزام میں مجرم اشتہاری محمد نوید سکنہ راولپنڈی گرفتار

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا ) کلر سیداں پولیس کے اے ایس آ ئی سخاوت کیانی نے رینٹ کی گاڑی چوری کرنے اور بعد ازاں اسے اونے پونے داموں فروخت کرنے کے الزام میں مجرم اشتہاری محمد نوید سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔یاد رہے کہ توقیر محمود سکنہ دھمالی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ گاڑی سوزوکی مہران،میں نے مسمی طاہر خالق سکنہ چک جلال دین شاہ جیون کالونی راولپنڈی سے چار لاکھ 75 ہزار میں خرید کی تھی۔مورخہ 6 اکتوبر 2019،مسمی محمد نوید محلہ موہن پورہ راولپنڈی حال مقیم محلہ غوثیہ کلر سیداں کو پچیس ہزار روپے ماہانہ رینٹ پر دے رکھی تھی۔رینٹ ٹائم پورا ہونے پر میں نے ملزم سے رابطہ کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کر دی۔پہلے گاڑی واپس کرنے کا وعدہ کرتا تھا پھر اس نے اپنی موبائل سم تبدیل کر دی۔