Kahuta 61

حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

کلرسیداں(عبدالعزیزپاشا )حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین ، سابق چئیر مین زکواۃ و عشر کمیٹی عبدالعزیز پاشا، حاجی جاوید اختر آف جسوالہ کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری دی لواحقین سے دلی ہمدری کا اظہار کیا،مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کو دورہ کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت شیخ طاہر یامین کی والدہ ،سیاسی وسماجی شخصیتحاجی جاوید اختر، محمد سلمان کہوٹ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسیننے پنڈ بھنسیو کے ارسلان مصطفی کے کزن پائی لیاقت حسین کی وفات پر اورکہوٹہ کے پٹواری ساجد عباسی کے جواسال بیٹے اسامہ عباسی کی وفات پر،کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ حسنات کی وفات پر، محلہ آڑہ والے محمدسعید کے بیٹے اور بیٹی کی وفات پر،سید نجم الحسن نقوی کی بھابھی کی وفات پر،عامر خلیل مغل کے بھائی شکیل مغل کی وفات پر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی فاتحہ خوانی کی اور مر حومین کے لواحقین سے اظہار ہمددری کی۔