news 16

آل پختون کمیٹی تحصیل کلر سیداں

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا)آل پختون کمیٹی تحصیل کلر سیداں کے نومنتخب چیئرمین قدیم خان ۔وائس چیئرمین رئیس خان ودیگر عہدیداروں تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 7کی ممتاز سیاسی سماجی نوجوان شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کی پنڈال آمد پر جوش وخروش سے استقبال کی اس موقع پر انجینئر راجہ نزاکت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان سندھی بلوچی اور پنجابی سب بھائی بھائی ہیں انشااللہ پختون برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں ال پختون کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے اس کمیٹی کے ذریعے پختون کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کو جہاں بھی ہماری ضرورت پڑی انشااللہ انکے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں ہوں گے اس موقع پر منتخب چیئرمین آل پختون کمیٹی تحصیل کلر سیداں قدیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پختون کمیٹی کا قیام بہت ضروری تھا کیوں کہ تحصیل کلرسیداں میں پختون برادری کے مسائل آج دن تک کسی ایم پی اے ایم این اے یا عوامی نمائندہ نہیں کیے اکثر عوامی نمائندے ووٹ کی خاطر میں سبز باغ دکھا کر ووٹ جاتے ہیں پھر پانچ سال تک ان کو نظر تک نہیں آتے اسی لیے ہم نے پختون کمیٹی بنائی ہے تاکہ تمام پختون بھائی ایک پلیٹ فارم پر گھومتے رہے اس موقع پر آل پختون کمیٹی تحصیل کلرسیداں کے وائس چیئرمین رائس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز تحصیل و ضلع انتظامیہ کی طرف سے پختون برادری کو تنگ کیا جاتا تھا ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھا جس وجہ سے تحصیل کی سطح پر ہم نے آل پختون کی کمیٹی عمل میں لائی ہے اس موقع پر دیگر پختون نے بھی خطاب کیا اور بڑی تعداد میں پختونوں نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔