Mian Afzal 49

میاں افضال تبدیل عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ آئی

کلرسیداں (عبدالعزیز پاشا سے) قبضہ مافیا اور ٹمبر مافیا کی سر پر ستی کرنے والاایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ و کلرسیداں کا کرپٹ ترین DSPمیاں افضال تبدیل عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ آئی تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب لاہور نے عوامی شکایات ۔اخبارات کی خبروں ۔سمیت کرپٹ پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی اور جرائم پیشہ افراد کی سرپر ستی کرنے واے ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ وکلر سیداں ڈی ایس پی میاں افضال شاہ کو فوری طور پر سرکل کہوٹہ او کلر سیداں سے تبدیل کر دیا گیا مذکورہ ڈی ایس پی میاں افضال شاہ کی سرکل کہوٹہ وکلرسیداں میں تعیناتی کے بعد جرائم میں کمی ہونے کے بجائے دن بدن چوری ڈکیتی راہزنی قتل وغارت سمیت منشیات فروشی جسم فروشی جیسے دھندے میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ڈی ایس پی میاں افضال تھانہ کہوٹہ و تھانہ کلرسیداں میں تعینات تھانیداروں سے مقدمات کے عوض اور مختلف مقدمات میں آنے والی انکوائریوں میں لاکھوں روپے کمائیں مذکورہ سرکل ڈی ایس پی میاں افضال کیلئے سونے کی کان تھا عوامی و سماجی حلقوں کی اہم شخصیات نے آئی جی پنجاب انعام غنی کےاس اقدامات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عوامی شکایات پر سرکل میں سفارشی تعینات ہونے والے کرپٹ ترین آفیسر کو تبدیل کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں