Raja Tauqeer 65

یومِ یکجہتیِ کشمیر پاکستانیوں کے لیئے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں و بہنوں سے تجدیدِ عہد وفا کا دن ہے: راجہ توقیراحمد شیر بہادر

کلرسیداں (عبدالعزیز پاشا سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وائس چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کلر سیداں ٹی ایم اے کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر پر ریلی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےیومِ یکجہتیِ کشمیر پاکستانیوں کے لیئے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں و بہنوں سے تجدیدِ عہد وفا کا دن ہے:
مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور آرزوؤں کے عین مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نےکہابھارت کے مظالم پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے متعلق اپنی قراردادوں کی پاسداری کرے:
مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے جاری مظالم پر نسل انسانی ہمیشہ شرمندہ رہے گی مودی سرکار نے کشمیر میں بربریت کے تمام رکارڈز توڑ دیئے ہیں بھارتی مظالم پر دنیا کے ہر کونے میں موجود امن پسند و انسانیت دوست فرد و تنظیم میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہےپاکستان تحریک انصاف کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر یقین رکھتی ہےپی ٹی آئی ملک کی وہ واحد جماعت ہے، جس کی بنیاد ہی کشمیر پر رکھی گئی تھی وزیراعظم پاکستان عمران خان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں پختہ یقین ہے کہ کشمیری عوام کی بھارتی تسلط کے خلاف سات دہائیوں سے جاری جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے:اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمشیاءجاوید۔ سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف ۔سابق تحصیل لیڈیز کونسلر میڈم نبیلہ انعام قمر ایاز ۔نمبردار عنصر ۔چیف میونسپل آفیسر تحصیل کلرسیداں صاحبزادہ محمد عمران اختر۔ملک محمد اشتیاق ۔زاہد حسین حیدری سمیت دیگر نے ریلی کی قیادت کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی ٹی ایم آفس کلرسیداں سے ہوتے ہوئے میں چوک مغل بازار مین بازار سے ہو تے ہو ئے کلرسیداں شہر میں اختتام پذیر ہوئی