Kashmir 13

کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، انجینئر راجہ نزاکت حسین

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا ) صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 7کی ممتاز سیا سی و سماجی شحضیت ا نجینئر راجہ نزاکت حسین نے کشمیر ڈے کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہو یت کہا ہے کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے کسی بھی قربانی ست دریغ نہیں کریں گے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع ا نجینئر راجہ نزاکت حسین کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کیلئے لازم وملزوم قرار دیا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد میں نوجوانوں، ماں، بہنوں کی قربانیاں شامل ہیں پانچ فروری کو کشمیری پاکستانی بھائیوں کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی دنیا پر واضح کیا جائے گا کہ بھارت ظالم اور جابر ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر پر 72 سالوں سے جابرانہ قبضہ جما رکھا ہے اور آئے روز نہتے، معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جبرا قبضہ کرکے معاہدوں اور دستاویزات کی دھجیاں اڑا دیں اور کشمیر کی عوام کو ظلم و ستم کے شعلوں میں دھکیل دیا۔گذشتہ 72 سالوں میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں ہزاروں کشمیری شہید، مائیں اور بہنیں بے سہارا اور بچے یتیم ہوچکے ہیں مگر ہندو بنیا ٹس سے مس نہیں ہوا اور اپنے وعدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری قوم کو حق خودارادیت دینے سے گریزاں ہے لیکن آزادی کے متوالوں کو نہ پہلے کوئی ظلم روک سکا نہ آج کوئی جبر راستہ روک سکے گا5فروری کے دن کو پاکستان بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پوری قوم متحد ہوکر کشمیریوں کو بھارتی دراندازی کے خلاف سات عشروں سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری ان کی جد وجہد کو سلام پیش کرتاہے۔ کیونکہ پاکستانی قوم کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سمجھتی ہے اور یہ اس کی بقا کی ضامن ہے