Police constable 19

کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا ) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قسیر رشید کیانی کی زیر نگرانی کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی کر تے ہو ئے ، 02 شراب سپلائر کو رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا، 250 کپی شراب برآمد، مقدمات درج ایس ایچ او کلر سیداں اور ان کی ٹیم نے شراب سپلائر محمد داد سے 100 کپی جبکہ بوٹا مسیح سے 150 کپی شراب برآمد کرلی.شراب سپلائرزکے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔، بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او کلرسیداں نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے منشیات فروش سعادت علی سے 2کلو 200گرام چرس جبکہ ممنون علی سے 108 بوتلیں شراب برآمد کرلی.جبکہ ایس ایچ او مورگاہ اور ان کی ٹیم نے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا.منشیات فروش عبدالرحمن سے 01کلو 298 گرام چرس اور عمر سے 510 گرام چرس برآمد ہوئی. عوامی و سماجی حلقوں راجہ شکیل کیانی ، باوا مٹھا، عبدالعزیز، حاجی مشتاق حسین ، عقیل احمد ، طالب حسین نے ایس ایچ او قصیر کیانی اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سہراہا