City Traffic Police 30

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے بیٹ انچارج راجہ نجم الحسن کی دبنگ کاروائی ٹریفک کے نظام کو رواں دواں

کلر سیداں (عزیزپاشا سے ) ڈی ایس پی ٹریفک رول جنید محسن خان کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں تحصیل کے انچارج عمران نواب خان کی نگرانی میں بیٹ انچارج راجہ نجم الحسن نے کلر سیداں شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے کلر پنڈی روڈ گوجرخان روڈ پر بہترین حکمت عملی کے ذریعے عوام کو شہر کے اندر سفر کرنے کے لئے پرسکون بنا دیا کلرسیداں بازارمیں ٹریفک کو بہتر انداز کو چلانے کے لئے شہر کے اندر سڑک کے دونوں طرف کھڑی گاڑیوں کو ہٹادیا گیا تاکہ عوام پرامن طریقے سے سفر اور شہر کے اندر اپنی خریداری کر سکیں اس شاندارکار کردگی پر عوامی سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے ڈی ایس پی رول جنید محسن خان اور سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج عمران نواب خان اور بیٹ انچارج راجہ نجم الحسن ۔محمد عنصر قریشی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا