Junaid Mohsin Khan 85

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں میں زبردست کاروائی پر سیاسی سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا

کلرسیداں (رپورٹ عبدالعزیز پاشا سے )چیف ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر عباس شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل سرکل جنید محسن خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں کے انچارج عمران نواب خان نے دیگر ٹریفک وارڈنز عادل منیر۔ قاضی عمیر۔انصر قریشی سجاد قریشی ۔راجہ نجم الحسن ۔قاضی بدر۔ ناصر سعید راشد یعقوب ۔محمد کلیم ۔اس میں دیگر وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور لوڈنگ ۔زائد کرائے ۔مسافروں سے بدتمیزی بدون کاغذات ۔کم عمر ڈرائیوز اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں۔ سمیت غیرقانونی پبلک سروس گاڑیوں کے اڈوں اور شاہ باغ۔ چوک روڑی ۔دوبیرن کلاں ۔چوآخالصہ ۔سر صوبہ شاہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 450 گاڑیوں کے چالان ۔بدون کاغذات پر درجنوں سے زائد موٹر سائیکل۔رکشے ۔بغیر روٹ پرمٹ آئی ایس گاڑیاں تھانے میں بند ۔ کرکے مجموعی طور پر 85 ہزار روپے جرمانے کیے سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کلر سیداں چوک پنڈوڑی ۔شاہ باغ کی سیاسی و سماجی شخصیات پی پی پی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ۔ سابق ناظم شیخ حسن ریاض ۔سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین سابقہ نائب ناظم راجہ ظفر محمود۔حاجی جاوید اختر آف جسوالہ۔ سابق ممبر بلدیہ کلرسیداں عاطف اعجاز بٹ۔ لیگی رہنما چوہدری توقیر اسلم ۔الحاج محمد اسلم بانی ۔ ماسٹر چوہدری عبدالمجید حاجی شعیب ۔ملک گل خان خروٹی ۔انجمن تاجران بازار چوک پنڈوڑی کے صدر راجہ سہیل جنجوعہ ۔چوہدری یاسر ولایت ۔راجہ دانیال فرحت ۔چوہدری ارشد محمود ۔شاکر اللہ خان ۔بابو خان ۔حاجی مشتاق بھٹی صادق بھٹی ودیگر نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا