Murder 64

کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قتل کا معاملہ

تھانہ کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قتل کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل،ایس ایچ او کلر سیداں پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل،ایس ایچ او کلر سیداں پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،قتل ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر سعادت اللہ کے نام سے ہوئی،ا بتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو سابقہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا،ایس پی صدر کا کہناتھا کہ فرانزک ٹیم کو موقعہ پر طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔