Atif Ijaz Butt 57

پاکستان پیپلز پارٹی ایم سی کلرسیداں کے راہنما عاطف اعجاز بٹ نے کہا ہے

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا) پاکستان پیپلز پارٹی ایم سی کلرسیداں کے راہنما عاطف اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی دوررس اصلاحات اور تاریخی فیصلوں کا ذکر نہ کرنا مناسب نہیں ہو گا جو کہ درج ذیل ہیں:پاکستان پیپلز پارٹی شروع ہی سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک واضح موقف رکھتی ہے اور آج پاکستان کی تمام سیاسی قیادت اسی نتیجے پر پہنچی ہے کہ دہشتگردوں کو صرف اور صرف طاقت سے ہی شکست دی جا سکتی ہے جو کہ پیپلز پارٹی کے موقف کی بھرپور تائید ہے۔محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے دہشتگردوں کو جہالت، عدم برداشت اور رجعت پسندوں کا گینگ سمجھتی تھیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے ان کے متعلق کہا ہے کہ یہ مسلمان ہیں اور نہ ہی پاکستانی اور انکا قلع قمع طاقت کے استعمال کے سے کرنا از حد ضروری ہے کیونکہ یہ شائستگی سے نفرت کرتے ہیں اور بربریت پسند ہیں۔پیپلز پارٹی اس لعنت کو ختم کر کے پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔