Full of gas 16

کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث 70 سالہ بیوہ دم توڑ گئی

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا )کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث 70 سالہ بیوہ دم توڑ گئی۔یہ افسوس ناک واقعہ ایم سی کلر سیداں کے نواحی منگال گاں میں پیش آیا جہاں 70 سالہ بیوہ (ض) اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا کر اکیلی سو رہی تھی کہ اس دوران گیس چلی گئی اور متوفیہ سو جانے کی وجہ سے گیس کا ہیٹر آف نہ کر سکی اور جب دوبارہ گیس آئی گئی تو ساری رات گیس کمرے میں جمع ہوتی رہی جو بیوہ خاتون کی موت کا سبب بن گئی۔وہ صبح جب ناشتہ تیار کرنے کیلئے نہ اٹھی تو پڑوسیوں کو شبہ ہوا اور جب انہوں نے اس کے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ اپنی چارپائی پر مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔