Mirza Muhammad Rafiq 106

راستے کے تنازعے پر گاوں چکیالہ کے دوافراد نے عورتوں کے کپڑے پھاڑ دیے

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا )راستے کے تنازعے پر گاں چکیالہ کے دوافراد نے توہین عدالت کرتے ہوئے عورتوں کے کپڑے پھاڑ دیے اور زبردستی تعمیرات شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ گاں چکیالہ کے رہائشی مرزا محمد رفیق ولد مرزا محمد حسین نے بتایا ہے کہ میرا داما محمد حفیظ ٹیکسلا میں فرنیچر کی دکان کرتا ہے 15 دسمبر بوقت تقریبا 10 بجے دن ہمارے گائوں کے تین اشخاص محمد یونس ولد مرزا خان محمد ضمیر ولد محمد یونس محمد اکرام ولد محمد ضمیر محمد عثمان ولد محمد ضمیر سکنہ دہیہ نے ہمار ی مشترکہ زمین جو راستے کے لیے وقف کی گئی تھی جس پر تقریبا پانچ گھروں کامشترکہ راستہ بنا ہو اہے ان افراد نے زبردستی راستہ بند کرکے وہاں راستے میں مکان کی بنیادیں کھود کر مکان کی تعمیر شروع کر رکھی ہے جس پر میری بیٹی یاسمین اختراور میری بہو سونیا رفیق ہم لوگوں نے ان کو منع کیا راستے میں تعمیرات نہ کرو اس کے متعلق ہمارے تایا صدیق ولد محمد حسین نے سٹے آرڈر تقسیم کا دعوی بعدالت جناب محمد اسلام چودھری سول جج صاحب کلر سیداں دائر کررکھا ہے جس کا کیس زیر سماعت عدالت میں ہے جس پر محمد یونس وغیرہ نے توہین عدالت کرتے ہو ئے زبردستی کام شروع رکھا منع کر نے پر باز نہ آیاجس پر میرے بیٹے ابرار نے15 پر کال کرکے کلر سیداں پولیس موقع پر بلوالی پولیس نے دونوں فریقین کو پابند کیا پولیس اہلکاروں کی واپس جانے کے بعد محمد یونس وغیرہ نے دوبارہ مستری لگوا کر کام شروع کروا دیا ہم نے جب کہا کے آپ کو پولیس والے آپ کو منع کر گئے ہیں آپ کیوں دوبارہ کام شروع کروا رہے ہو جس پر محمد یونس ۔محمد اکرام۔محمد عثمان وغیرہ نے میری بہو سونیا رفیق ۔ اور بیٹی یاسمین اختر پر ڈنڈے اور بیلچہ سے وار کیا اور گالی گلوچ کرتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گالی گلوچ اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی محمد ضمیر نے میری بیٹی یاسمین اختر اور محمد عثمان نے میری بہو سونیا رفیق کی قمیض پھاڑ دی میرے منع کرنے پر وہ باز نہیں آئے اس سلسلے میں ہم نے تھانہ کلرسیداں میں تحریری درخواست دی لیکن پولیس نے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی میں میڈیا کی وساطت سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پنجاب انعام غنی آر پی او راولپنڈی عمران احمر سی پی او راولپنڈی محمد یونس سے اپیل کرتا ہوں فوری طور پر نوٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔