46

محمد الیاس ولد بوستان خان نے میڈیا سنٹر میں ایک پر یس کانفر نس

کلرسیداں (رپورٹ عبدالعزیزپاشاسے ) تھانہ کلرسیداں کے نواحی علاقہ ڈھیری کلرسگوال کے رہائشی محمد الیاس ولد بوستان خان نے میڈیا سنٹر میں ایک پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ابرار حسین ولد عبدالحسین ساکن ڈھوک پنی کلرسیداں کی جائیدار کی دیکھ بال کیلئے مختار خاص مقرر کیا ہو ا ہے کیونکہ ابرار حسین جو کہ خود بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں ان کی غیرموجودگی میں ان کی تمام زمین جائیداد اور عدالتی معلامات چل رہا ہوں مورخہ 27/12/2020 کو دن تقریباَ 11.30بااثر قبضہ مافیا محمد جمیل اور نجیب اختر ہمراہ دس بارہ پٹھان نامعلوم ابرار حسین کی زمین پر آگئے اور بلاکوں کی تعمیر شدہ دیواریں زبردستی گرادی اس حوالے سے میں نے 15پر کال کی جس پر پو لیس موقع پر پہنچ گئی میں نے پو لیس کو بتا یا کہ اس زمین کا مقامی عدالت میںسٹے آرڈر لگا ہو اہے جوکہ کیس عدالت میں زیر سماعت جس کی آئندہ تاریخ پیشی19جنوری2021ہے اور یہ لوگ تو ہین عدالت کر رہے ہیں بااثر قبضہ مافیا محمد جمیل اور نجیب اختر کو منع کیا یہ عرصہ پندرہ سال قبل جب ابرار حسین نے زمین ان لوگوں محمد جمیل اور نجیب اختر سے زمین کی خریداری کی اسی وقت الزام علیان کی باہمی رضامندی سے زمین الگ کر کے اپنی پکیٹں لگا کر اپنی حدود الگ کر لی تھیں انہوں نے کاہ ہے کہ ابرار حسین ولد عبدالحسین کا مسمیان محمد جمیل ولد محمد اسلم ساکن چکڑالی بدھال اور نجیب اختر ولد رحمت حسین ساکن جسوالہ سے جائیداد کی بابت تنازعہ چلا آ رہا ہے اور بعدالت جناب محمد اسلام چوہدری سول جج صاحب کلرسیداں جائیداد کی بابت دعویٰ زیر سماعت ہے محمد جمیل اور نجیب اخترنے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے زبر دستی بلاکوں کی دیواری تعمیر شدہ گرادی جس سے تقر یباَ ابرار حسین کو 6لاکھ سے زائد کا نقصان کیا اس بارے میں تھانہ کلرسیداں میں تحریری درخواست بھی دی لیکن اُ س پر ابھی تک کو ئی کاروائی نہ کی گئی پو لیس کی طرف سے کاروائی نہ کر نے کہ وجہ سے بااثر لینڈ مافیا نے بااثر مافیا نے 31.دسمبر بروز جمعرات بوقت صبح دس بجے آج میری غیرموجودگی میںبااثر قبضہ مافیا محمد جمیل اور نجیب اختر ایک ٹریکٹرڈرائیور اپنے ساتھ لے کر آ ئے اور ہماری زمین خسرہ نمبر361.362.292 کھیوٹ نمبر310.311.108سے چھ کنال سترہ مرلے پر لگائی گئی کانٹے دار تاریں اور لو ہے کی لگائی گئی پکیٹں توڑ کر دیواروں کے تمام بلاک مسمار کر دئیے ہمارے ساتھ سخت زیادتی اور نقصان کیا گیا ہے اب مجھے اور ابرار حسین کو ان کی طرف سے مسلسل جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی میں میڈیا کی وساطت سے عارف علوی صدر پاکستان ، عمران خان وزیر اعظم پاکستان اسلام آباد،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ صوبہ پنجاب، شیخ رشید احمد وفاقی وزیر داخلہ آف پاکستان اسلام آباد، سردار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب لاہور ، صوبائی محتسب اعلیٰ راولپنڈی ڈوثیزن، محمد بشارت راجہ صوبائی وزیر قانون پنجاب لاہور ، انعام غنی آئی جی لاہور صوبہ پنجاب ، عمران احمر آر پی اوراولپنڈی ڈویژن ، کمشنر راولپنڈی ڈوثیزن،ڈپٹی کمشنرضلع راولپنڈی، اسٹسنٹ کمشنر تحصیل کلرسیداں ، ڈی ایس پی صاحب سر کل کہوٹہ و تحصیل کلرسیدا،ں،ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سے فوری طور پر انصاف فراہمی کی اپیل کرتا ہوں