Pakistan Tehreek-e-Insaf Committee 90

خود ساختہ نوٹیفکشن تاجروں کو جاری کیے گئے

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا )پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کی طرف سے چوک پنڈوری میں ہونے والا تاجر برادری کا شو بری طرح فلاپ پاکستان تحریک انصاف کی جماعت خود ساختہ تاجر برادری کا اعلان کرکے اپنی طرف سے خود ساختہ نوٹیفکشن تاجروں کو جاری کیے گئے چوک پنڈوری بازار کے تاجروں نے اس میٹنگ کامکمل طور پر بائیکاٹ کیا یاد رہے اس سے قبل دو دن پہلے ملک شاہد غفورپراچہ مرکزی صدر انجمن تاجران صوبہ پنجاب مرکزی صدر انجمن تاجران راولپنڈی میں باضابطہ طور پر انجمن تاجران چوک پنڈوری کے صدر راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ اوردیگرعہدیداروں میں نوٹیفکیشن جاری کیے تھے اس کے متبادل پی ٹی آئی کلر سیداں تحصیل ٹریڈر زرونگ کے عہدیداروں نے اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے چوک پنڈوری بازار میں تاجراں کی خودساختہ باڈی کا اعلان کیا جو تاجر برادری نے بری طرح مسترد کر دیا پی ٹی آئی کی بلائی جانے والی میٹنگ میں زیادہ تر باہر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے تاجراں بازار چوک پنڈوری کے صدر راجہ سہیل جہانگیرجنجوعہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کہ آج پی ٹی آئی نے چوکپنڈوری میں تاجر برادری کا شو منعقد کیا جس پر راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خود ساختہ تنظیم کے عہدایدروں نے چوک پنڈوری کے تاجروں کو غلط بریف کیا گیا کہ ڈی سی اور اے سی صاحبہ نوٹیفکیشن تقسیم کریں گے جو کہ سر اسر غلط ہے انہوں نے کہا ہے کہ تاجر برادری مکمل طور پر متحد ہے مرکزی صدر انجمن تاجران صوبہ پنجاب اور مرکزی صدر انجمن تاجران راولپنڈی ملک شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں تمام تاجر برادری متفق ہے ہم تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے انجمن تاجران چوکپنڈوری بازار کے دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں ٹریڈرز ونگ کی طرف سے منعقد ہونے والے شو آج بری طرح ناکام بنا دی آج کی بلائی گئی میٹنگ میں زیادہ تر باہر سے بلائے کے لوگوں نے شرکت کی اور خود ساختہ لوگوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کروائے گئے اس کی کوئی اہمیت نہیں