Benazir Bhutto 73

کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی رہائش گاہ پر بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا )پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی دانشمندانہ سوش اور لاجواب قیادت کی بنیاد پر پاکستان کو عالمی سطح پر ایک پیچان ملی۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت بحیثیت ایک قوم ہماری ایک بہت بڑا نقصان ہے۔جن شدت پسندوں قوتوں نے ان پر حملہ کیا وہ پاکستان کی بقا کے خلاف ہیں۔بھٹو گھرانے نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے بے نظیر کی شہادت تک کسی کو انصاف ملا نہ کبھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر ظلم اور نا انصافی کیخلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ رکھتی تھیں۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے نظیر تھی اور ہمیشہ بے نظیر ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر کی بیٹی تھی جس نے ایٹم پاور کی بنیاد رکھی۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر ایک فلسفے کا نام ہے جسے کوئی نہیں مٹا سکتا۔اظہر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بے نظیر بھٹو نے ہر شہری کے حقوق کی جنگ لڑی۔بھٹو خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے مگر انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔بدر بشیر،عاطف اعجازبٹ،بلال چغتائی نے بھی خطاب کیا۔سابق تحصیل صدر راجہ جاوید لنگڑیال،سٹی صدر نوید اختر مغل، نصیر اختر بھٹی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی گئی۔