Benazir BhuttoBenazir Bhutto 19

بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ایک عالم مرتبے کی راہنما سے محروم

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا)محترمہ بینظیر بھٹو شہید بلاشبہ پاکستان کا روشن چہرہ تھیں اور شہادت کے بعد بھی پاکستان اور دنیا میں ان کا نام روشن ہے۔بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ایک عالم مرتبے کی راہنما سے محروم ہو گیا۔ یوں سب سے بڑا نقصان پاکستان کا ہوا اور سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوا۔ وہ وفاق پاکستان کی علامت اور عوام کی امنگوں کا مظہر تھیں۔ وہ اگر آج ہوتیں تو ملکی حالات مختلف ہوتے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ایم سی کلرسیداں کے راہنما ھاجی شوکت علی نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بی بی شہید زندہ ہوتی ملک کے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا دہشت گرد یوں نہ دندناتے پھرتے ان کی شہادت سے بحیثیت قوم ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ واحد قومی راہنما تھیں جو پاکستان کا ایجنڈا آگے لے کر چل سکتی تھیں۔ وہ تمام دنیا میں جانی پہچانی شخصیت تھیں وہ دنیا بھر کے سیاسی و غیر سیاسی حلقوں میں کشمیری اور فلسطینی عوام کی کاز کے لیے نمایاں اور توانا آواز جسے خاموش کر دیا گی