Raja Nazakat HussainRaja Nazakat Hussain 108

عوام کی خدمت اور حلقہ کی تعمیر وترقی کی سیاست کریں گے راجہ نزاکت حسین

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا )ممتاز سیا سی و سماجی نواجون شحضیت انجینئر راجہ نزاکت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور حلقہ کی تعمیر وترقی کی سیاست کریں گے ۔ عوام کی خدمت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت اور رضائے الہی کا حصول ہے اور عوام کوسہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے۔ عوام کی خدمت ، شرافت اور اصولوں کی سیاست ہمارا طرہ امتیاز رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی مختلف یو نین کونسلوں میں دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ میںاپنے اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ایک ایک سانس مخلوق خدا کی خدمت کیلئے وقف کر دوں گا۔کا کہنا تھا کہ ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے کرتی ہیں اور دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جو ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ سرشار رہا ہے۔ پاکستان میں مقیم دکھی افراد کا سہارا بنے اور ان کے نزدیک یہ ایک بہترین عمل ہے جس سے اللہ کی رضا حاصل ہونے کے علاوہ معاشرے میں پھیلی محرمیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہابلا امتیاز رنگ ونسل ،جنس ومذہب خدمت انسانیت کے لیے کوشاں ہے انہوںنے کہاکہ اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین ہی نہیں کرتا بلکہ اس کا حکم دیتا ہے۔