Raja Sohail Jahangir 73

انجمن تاجران کے صدر راجہ سہیل جہانگیر کی خصوصی دعوت

چوک پنڈوڑی (عبدالعزیز پاشا سے )انجمن تاجران کے صدر راجہ سہیل جہانگیر کی خصوصی دعوت پر حلقہ پی پی 7کی معروف سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے سیاسی امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پاشا نیوز کے چیف ایگزیکیٹوکو بیان دیتے ہوئے راجہ نزاکت حسین نے صدر انجمن تاجران کی خدمات کو سراہا اور ان کے فلاحی اقدامات پر ان کی تعریف کی راجہ سہیل جہانگیر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پرانجینئر راجہ نزاکت حسین نے کہا کہ میرا مشن جذبہ خیر سگالی ہے انہوں نے کہا ہے کہ راجہ سہیل جہانگیر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں چوک پنڈوری کے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں