Abdul Hameed Sialvi 91

نیک اولاد والدین کے کیلئے صدقہ جاریہ ہو تی ہے، علامہ مولانا عبدالحمید سیالوی

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا)نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہو تی ہے دنیا اور آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو اپنے والدین کی خد مت کیا کرو والد جنت کا دروزاہ ہے اور ماں کے قدموں تلے جنت ہے یہ جنت حاصل کر نے کیلئے والدین کی خدمت کرنا واجب ہے ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا عبدالحمید سیالوی میرا شمس نے موہٹرہ سہلیال میں سابق امیداور برائے چئیر مین سوئیں چیماں راحت محمود کیانی، طلعت محمود کیانی کے والد محترم محمود اخترکیانی کی رسم چہلم کے موقع پر ایصال ثواب کیلئے منعقدہ روحانی محفل سے خطاب کے دوران کیا علامہ مولانا عبدالحمید سیالوی نے کہا ہے کہ نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور اپنی زندگی میں کی جانے والی نیکیوں کا ثواب ان کے مرحوم والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتا رہے گا۔۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی امت گنہگار ہونے کے باوجود قیامت کے روز جب قبروں سے اٹھائی جائے گی تو ان کے نامہ اعمال میں کوئی گناہ شامل نہیں ہوگا۔والدین زندگی میں اللہ کا انعام اور جب اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تب سراپہ رحمت بن جاتے ہیں۔جمعہ کے روز جو اولاد اپنے والدین کی قبروں پر جا کر دعا کرتی ہے ایک مقبول جج کا ثواب ان کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے عظیم رشتہ ماں باپ کا ہے جو اولادان کی قدر نہیں وہ انتہائی بد بخت تصور کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ جب بوڑھے ہو جائیں تو ان سے نرم لہجہ اختیار کریں اور جب وصال کر جائیں تو صدقہ کریں تا کہ ان کی روح کو ایصال ثواب ملتا رہے۔امت مصطفی گنہگار ہونے کے باوجود امت مصطفی کے صدقے قیامت کے روز ان کے اعمالوں کو گناہوں سے پاک کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب ایک مومن کی موت آتی ہے تو اس کی روح قبض کرنے کیلئے آسمان سے زمین تک فرشتوں کی بارات امڈ آتی ہے، آسمان کے سارے فرشتے اس نیک روح کو خوش آمدید کہتے ہوئے اوپر لے جاتے ہیں۔ آخر میں سید فاروق حسین شاہ نے خصوصٰ دعا کی اس موقع پر معززین علاقہ اور عزیزاقارب نے بڑی تعداد میں شر کت کی