Raja Muhammad Zakir 68

پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشگردوں کو شکست دی راجہ محمد ذاکر

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا) جنجوعہ ینگ وئلفیر آر گنائزیشن بگلہ راجگان کے چئیر مین راجہ محمد ذاکر آف یو کے نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے دلخراش سانحہ نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کومتحدکردیا۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشگردوں کو شکست دی،اور پاکستان میں امن قائم کیا۔پاکستانی قوم سانحہ اے پی ایس پشاور کے واقعہ کو کوئی بھی بھولے گی۔میں کہا،سانحہ اے پی ایس ملک دشمن عناصر ایک بزدلانہ کاروائی تھی، ایسی کاروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بلکہ وہ مزید جاں فشانی سے دہشتگروں کا مقابلہ کریں گے، نے کہا کہ،سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کو سلام پیش کرتے ہیں،جنہوں نیاپنے بچوں کو دوبارہ سکول بھیج کر دہشگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا،پاک فوج بھی داد کی مستحق ہے،جس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے دہشتگردی کا صفایا کیا،