Motorcycle theft 95

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

کلر سیداں(نمائندہ خصوصی ) کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 17 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ایس ایچ او کلر سیداں ، گرفتارملزمان میں خرم شھزاد اور اسامہ خان شامل ہیں،ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس کی زیر نگرانی انچارج چوکی قیصر رشید کیانی اوران کی ٹیم نے کی،گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، برآمد کیے گئے موٹر سائیکلز قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گئے،ایس پی صدر
عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، ایس پی صدر ضیاء الدین احمدسی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدر، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش