Land dispute 15

زمین کے تنازعہ پر گاؤں چنالی

کلرسیداں(عبدالعزیزپاشا ) تھانہ کلرسیداں کے مشہور مقدمہ زمین کے تنازعہ پر گاؤں چنالی کے دو شریف شہریوں محمد نثار کیانی ۔راجہ رضوان الحق کیانی میں دیگر آٹھ نامعلوم افراد کے کے خلاف خرم شہزاد ولد محمد صدیق سکنہ ڈھوگ باولی ڈیرہ خالصہ نے پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر عقیل راٹھور کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ بجرم 506ii.427.148.149تحت درج رجسٹر کروایا راجہ نثار کیانی راجہ رضوان کیانی کے اوپر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ہماری زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور مسلح اسلحہ میری زمین پر قبضہ کیا ہے مجھ پر تشدد کرتے ہوئے مجھے کافی نقصان پہنچایا ملزمان راجہ رضوان الحق کیانی۔ راجہ نثار کیانی نے قبل از گرفتاری معززعدالت سے عبوری ضمانت پر تھے جس پر روز ممتاز قانون دان چوہدری اعجاز گجر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے موکل کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو حقائق پر مبنی نہ ہے ان کو بلاوجہ مقدمہ میں ملوث کیاگیا ہے جس پر بعدالت جناب رائے آفتاب احمد صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کیمپ آفس کلر سیداں نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان راجہ نثار احمد کیانی راجہ رضوان الحق کیانی کی قبل ازگرفتاری میں ضمانت کنفرم کر دی ادھر مغربی علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ راجہ ہمایوں کیانی۔راجہ اکرام الحق کیانی ۔راجہ سیل کیانی راجہ مختار احمد کیانی ۔چوہدری یاسر ولایت ۔راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ عمران بھٹی ۔راجہ مبشر حسین راجہ خرم مہرہ سنگال ۔مرزا وسیم ساگری ۔عبدالعزیز پاشا ۔ملک عماراحمد ۔ماسٹر راجہ طارق محمود کیانی ۔راجہ محمد افضل کیانی ۔چوہدری محمد فاروق ۔راجہ محمد غیور کیانی ۔حسن علی جعفری ۔چوہدری عمران چوہدری کامران ۔راجہ عدنان ۔خان عثمان خان یوسف زئی ۔محمد ولید قریشی۔ راجہ محمد عثمان۔راجہ محمد عمر راجہ محمد طیب دھمالی۔راجہ اختیاز کیانی ودیگر معززین علاقہ نے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں راجہ نثار کیانی راجہ رضوان الحق کیانی کی ضمانت فراہم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور معزز عدالت کے اس فیصلے کو بے حد سراہتے ہوئے ممتاز قانون دان چوہدری اعجاز گجر ایڈووکیٹ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا