City Traffic Police 69

سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے عملے کی تسلی بخش اور شاندار کارکردگی

کلرسیداں( عبدالعزیز پاشا ) سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے عملے کی تسلی بخش اور شاندار کارکردگی عوام کا اچھےالفاظ میں خراج تحسین ۔سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی عبدالعزیزپاشا کی طرف سے ٹریفک انچارج کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی سیدعلی اکبر عباس ایک خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل سرکل جنید محسن خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے انچارج عمران نواب خان ۔ٹریفک وارڈن راجہ نجم الحسن ۔عنصر قریشی ۔سجاد قریشی ۔ناصر سعید ۔راشد ۔راجہ عمر ظفیر۔ مدثر لال ۔عادل منیر قاضی عمیر ۔قاضی بدر سمیت دیگر عملے نے تحصیل کلر سیداں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تحصیل کلرسیداں کے علاقہ چوآخالصہ دوبیرن کلاں چوکپنڈوری۔ شاہ باغ بازارمیں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے وارڈن اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ادھر ادھر کی شاندار کارکردگی پر سابق چیئرمین زکواة و عشر کمیٹی تحصیل کلرسیداں سٹی عبدالعزیز پاشا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنزانچارج عمران خان۔ عنصر محمود قریشی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارک باد پیش کی