PDM 18

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کلرسیداں سے سینکڑوں گاڑیوں اور سینکڑوں کارکنوں کا قافلہ

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا) پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کلرسیداں سے سینکڑوں گاڑیوں اور سینکڑوں کارکنوں کا قافلہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیرسلطان،پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدرمحمد اعجازبٹ ،سابق ممبر بلدیہ کلرسیداں عاطف اعجاز بٹ ،وحید یونس ستی۔ راجہ منصور احمد، شیخ مسعود صدر ٹیکسلا، عبدالعزیزپاشا کی قیادت میں جلوس کلرسیداں سے لاہور PDM جلسہ میں روانہ ہوا جلوس کی قیادت میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں اور رہنماں نے شرکت کی اور قافلہ لاہور کی طرف رواں دواں ہو گیا کی قیادت میں کلرسیداں مرید چوک سے روانہ ہو چوک پنڈوری ، شاہ باغ ، ساگری راوت ، مانکیالہ جی ٹی رود سے گجر خان کی طرح قافلے کی روانگی سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیرسلطان،پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدرمحمد اعجازبٹ ،سابق ممبر بلدیہ کلرسیداں عاطف اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی مختصر کال پر ہزاروں کارکن لاہور جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جو کہ ان کارکنوں کی کلرسیداں سے اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری ، شہید محترمہ بے نیظر بھٹوکے ساتھ محبت کا اظہار اور اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ضلع کی عوام تبدیلی سرکار سے تنگ آچکی ہے اور آج کا لاہور کا جلسہ حکومت کے خاتمے کے لیے کارآمد ثابت ہوگا اور بہت جلد عوام کو اس نالاق حکومت سے نجات ملے گی ۔