Haji Shaukat Ali 48

پی ڈی ایم نااہل حکومت کوگھربھیج کردم لے گی حاجی شوکت علی

کلرسیداں (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی ایم سی کلرسیداں کے راہنما حاجی شوکت علی آف مک نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں پر خوف طاری ہو گیا، پی ڈی ایم نااہل حکومت کوگھربھیج کردم لے گی۔کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی شوکت علی نے کہا کہ پی ڈی ایم کادوٹوک اعلان ہے کہ گھبرانانہیں، عوام جان چکی ووٹ چوری کرکے آنیوالاٹولہ ہمیں ریلیف نہیں دے سکتا، ووٹ کوعزت دوآئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کی تحریک ہے۔حاجی شوکت علی آف مک نے کہا ہے کہ عوام ملک کی خاطرباہر نکلیں اورحکومت کو آخری دھکا لگائیں، پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی۔مزید نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے، پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی، عوام ملک کی خاطر باہر نکلیں اور حکومت کو آخری دھکا دیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کوئی نہیں بچاسکتا، حکومت جانے والی ہے، پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے، آنے والا دور پی پی پی کا ہو گا