Filling cylinder gas 50

کلرسیداں غیر قانونی طور پر سیلنڈر گیس بھرائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا )پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کلر سیداں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر تین نگرانی میں انسپکٹر ایم سی کلرسیداں زاہد حسین حیدری و دیگر عملے نے ایم سی کلر سیداں کے مختلف بازاروں تھانہ روڈ مین بازار ۔مغل بازار محلہ سادات ۔پنڈی روڈ گوجرخان روڈ تحصیل روڈ میں مختلف شہریوں میں بسلسلہ کرونا وائرس شہریوں میں ماسک تقسیم کیے اور غیر قانونی طور پر سیلنڈر گیس بھرائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے اسی دوران اشیا خورد نوش اور ناجائز منافع خوروں کو بھی بھاری جرمانے کیے اور سخت وارننگ دی تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کلرسیداں کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،