Wedding hall 16

کلرسیداں راولپنڈی روڈ پر واقع شادی ہال حکومتی پی ایس او پی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)کلرسیداں راولپنڈی روڈ پر واقع شادی ہال حکومتی پی ایس او پی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے سخت وارننگ کلرسیداں انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامی شادی ہال میں چھاپہ مالکان کو جرمانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر،انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری اور ملک اشتیاق احمد نے کلرسیداں رئیس شادی ہال پر چھاپہ مارا جہاں پر کورونا ایس او پیز کی سرعام دھجیاں اڑائی جا رہی تھیں جس پر مالکان کو دس ہزار جرمانہ کیا گیا عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کی اس کارروائی کو بے حد سہراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا