Roads ruins 99

کلرسیداں ٗدان گلی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

کلرسیداں( رپورٹ عبدالعزیز پاشا سے )حکومتی ایم پی اے ایم این اے کی نااہلی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے کلرسیداں ٗدان گلی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا کروڑوں روپے کی لاگت سے مرمت ہونے والی سڑک کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ایم این اے اور دیگر عوامی نمائندوں کی غفلت لاپروائی عدم توجہی کی وجہ سے کلرسیداں ٗدھان گلی آزاد کشمیر روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنا مشکل ہو گیا منٹوں کا سفر کے گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے امامین نمایندو کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹھیکیدار بھی اپنا کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا سڑک کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام اور مسافروں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگی پی ٹی آئی کے نو منتخب عوامی نمائندے ایم پی اے ایم این اے صرف اور صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے