27

کلر سیداں شبانہ شادی ہال کے باہر قتل کرنے والے ملزم گرفتار

کلرسیداں( عبدالعزیز پاشا سے ) تھانہ کلرسیداں کے دبنگ ایس ایچ او سب انسپیکٹر غضنفر عباس نے گزشتہ ماہ کلر سیداں تھانہ روڈ کے باہر شبانہ شادی ہال کے باہر قتل ہونے والے مقتول مرزا رضوان کے اصل قاتل سید فخرحسین شاہ سکنہ چونترہ کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا قتل کے ملزم کی گرفتاری کے بعد کلرسیداں کی سیاسی سماجی اور ادبی۔مذہبی حلقوں نے اس جو تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر غضنفر عباس اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او کو اچھی کارکردگی پر محکمہ پولیس کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے by