Private Housing Society 68

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ،شیشہ نوش کرنے والے03ملزمان گرفتار

ٍ تھانہ روات پولیس کی کاروائی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ،شیشہ نوش کرنے والے03ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز اور دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے کے دوران شیشہ نوش کرنے والے03ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں جواد منیر،بلال طارق اورابوبکرصدیق اور شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 03 حقے،06حقہ فلیورز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلسل سے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔