ppp murree 50

کلرسیداں پیپلز پارٹی کا53یومِ تاسیس کلرسیداں میں منایا گیا

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا)آج پیپلز پارٹی کا53یومِ تاسیس کلرسیداں میں منایا گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عہد یداروں، کارکنوں ، ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر پی پی پی کے ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں 30 نومبر 1967 کو وجود میں آئی۔ اپنے عروج کے دور میں تھی۔ ایک وقت میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی زنجیر کہلانے والی جماعت آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔ بینظیر بھٹو کو گزرے ابھی زیادہ عرصہ نہیں بیتا۔ اور آصف علی زرداری تو لمحہ موجود میں بھی پاکستانی سیاست کا ایک انتہائی اہم حصہ ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت 1971 میں بنی تھی۔ 1973 میں ملکی آئین بنا جس میں حکومت کی آئینی مدت پانچ سال طے کی گئی اور پیپلز پارٹی کی آئینی مدت بھی 14 اگست 1973 سے ہی شروع ہوئی اس موقع پر پی پی کے راہنما عاطف اعجاز بٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہانہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے محنت کش طبقے کو اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا چلن سکھایا، وہ عالم اسلام کے مقبول ترین رہنما بنے۔ اسلامی کانفرنس کا انعقاد کرایا اور پاسپورٹ کا حصول آسان بنا کر خلیجی ممالک میں اپنے وطن کے لاکھوں محنت کشوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے۔ سردار رزاق خان نے واضح کیا کہ کشمیر ی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کو اپنا رہنما سمجھتے ہیں۔ وہ ایک صاحب بصیرت رہنما تھے جو مغرب کی سیاست اور چالوں کو بخوبی سمجھتے تھے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر بڑی جرات سے اٹھایا اور پارلیمان کے ذریعے احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا اس موقع پر نوید اختر مغل، نصیر اختر بھٹی ، اظہر بھٹی ، غلام قمبر، راجہ اسرار وارثی ، راجہ عماد سمیت دیگر نے شرکت کی