Raja Muhammad Shakeel Kayani 62

پیپلز پارٹی کا کردارکل بھی روشن تھا ا ور بلاول بھٹو کی شکل میں آج بھی روشن ہے، راجہ محمد شکیل کیانی

کلرسیداں(عبدالعزیزپاشا ) پاکستان پیپلز پارٹی دوبیرن کلاں کے سنیئر راہنما راجہ محمد شکیل کیانی نے پی پی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کردارکل بھی روشن تھا ا ور بلاول بھٹو کی شکل میں آج بھی روشن ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس لئے توقع ر کھنی چا ہئے کہ مستقبل میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی عوام الناس کی وہ تما م توقعات پورا کریگی جن کاموجودہ حالات تقا ضا کر رہے ہیں۔ پی پی پی نے ہر زمانے میں آپ کو ثابت کر کے دکھا یا ہے کہ ہم ملک میں بہتر طریقے سے سیاست اور جمہوریت کوفروغ سکتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پا کستان میں عوامی امنگوں کے مطابق عوامی راج ہو گا ، کیا پیپلز پارٹی کا یہ چھوٹا کارنامہ ہے کہ اس نے ملک و قوم کو ایک متفقہ آ ئین دیا جو آ ج بھی اقوامِ عالم میں پاکستان کو معتبر بنا ئے ہو ئے ہے ، سیاسی جماعتوں میں صرف پیپلز پارٹی کے پاس ایسا منشور ہے جو پورے پا کستان کے جملہ مسائل کو ملحوظ ِ خاطر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، اس میں ملک کے تمام مسائل کا حل موجود ہے، حالات جو مرضی رخ اختیار کر تے جا ئیں پی پی اور اسکی قیادت اور اسکے چا ہنے والے پاکستان کیلئے ماضی کی طرح ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے، کیونکہ پاکستان کی بقا عوام کی فلاح بہبود کر نے سے ہی ہے، جو حکومت بھی عوامی خواہشات کے مطابق لوگوں کی خدمت کرے گی وہی کامیاب رہے گی پیپلز پار ٹینے اپنے گذشتہ ادوار سے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی تمام طرح کی خدمت کر نے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے