Malik Glu Khan Kharoti 26

تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے ملک گلو خان خروٹی

کلرسیداں(عبدالعزیزپاشا ) پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کے سماجی کارکن ملک گلو خان خروٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوامی خدمت کیلئے کو شان ہیں عوام کی خدمت ان کا مشن ہے۔قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے گئے ہیں۔اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ اپوزیشن کا غیر فطری گٹھ جوڑ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچ جائے گا پاکستان تحریک انصاف ملک کا اقتدار سنبھالے ہوئے دو سال مکمل ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹر ویو دیتے ہو ئے کیا، ان دو سالوں میں جہاں حکومت کو متعدد نشیب و فراز، تنازعات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے کچھ ایسے پروگرامز اور منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا جو ملک کی 71 سالہ تاریخ میں ممکن نہیں ہوسکے تھے۔ملک پر حکمرانی کرنے والی متعدد سیاسی جماعتوں اور آمروں نے اپنے اپنے دور میں ملک کے غریب عوام کی قسمت بدلنے، نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور روز گار کے مواقع فراہم کرنے، ملک کے ہر طبقے کے لیے صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی اور خواتین کو با اختیار بنانے کے بلند و بانگ دعوے کیے تاہم وہ اس میں کامیاب دیکھائی نہیں دیئے کیونکہ ان کے دعوں کے برعکس تاحال تمام مسائل اپنی جگہ جوں کے توں ہیں۔دوسری جانب دو سال میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ملک کے غریب طبقے کی خوشحالی، نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے اور خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں با اختیار بناکر ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد فلاحی منصوبوں اور پروگرامز کا آغاز کیا، جنہیں آج ہر خاص و عام کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔