Corona cases 63

چوآ خالصہ اور گردونواح میں کورونا کیسز کیساتھ کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ

کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )چوآ خالصہ اور گردونواح میں کورونا کیسز کیساتھ کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہونے لگا چوآ خالصہ کے نواحی گاوں کھناہدہ میں کورونا کا ایک جس کا نام راجہ شبیر ولد راجہ لہراسب مریض جان کی بازی ہار گیا راجہ شبیر برطانیہ میں مقیم تھے جو ان دنوں پاکستان آئے ہو ئے تھے جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ چوآ خالصہ اور گردنواح میں تیزی کے ساتھ کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کیسز کے پیش نظر کوئی احیتاطی اقدامات پر ایکشن نہیں لے رہی اور عوام کی جانب سے بھی ایس او پیز کومسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے چوآ خالصہ اور گردونواح میں کورونا مزید پھیلنے کا خطرہ ہے جس سے علاقے میں سنگین صورتحال ہونے لگی۔