N95 mask 19

کلرسیداں کے شہریوں نے کورونا کے بارے میں جاری حکومتی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا )کلرسیداں کے شہریوں نے کورونا کے بارے میں جاری حکومتی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا یہاں کے بازاروں مارکیٹوں چوراہوں اور کھیل کے میدانوں میں رش معمول کے مطابق جاری ہے ایک فیصد بھی لوگ فیس ماسک کا استعمال نہیں کرتے سماجی فاصلے کا تو سرے سے خیال ہی نہیں رکھا جاتا یہاں تک کہ کورونا سے ہونے والی حالیہ اموات سے بھی کسی نے سبق نہیں سیکھا اس طرح حکومت کورونا کے خلاف سختی کرنے کی بجائے محض تعلیمی اداروں کو بند کر کے خود کو سرخرو سمجھ رہی ہے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں گویا کورونا صرف تعلیمی اداروں اور اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے حکومتی سستی نااہلی اور سخت اقدامات نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیل رھا ہے ہر گاوں میں کورونا کے مریض موجود ہیں کورونا سے ہونے والے اموات کا گھر والے اعلان کرتے ہیں نہ دیگر کو اس سے مطلع کرنا ضروری سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جنازوں پر بھی لوگوں کا بڑا ہجوم جمع ہو جاتا ہے