Mohammad Idrees 78

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کی جماعت پورے ملک میں کامیاب محمد ادریس

کلرسیداں( عبدالعزیزپاشا)ایم سی کلرسیداں کی نوجوان سیاسی سماجی کاروباری شخصیت محمد ادریس نے نمائندے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کی جماعت پورے ملک میں کامیاب ہوئی تھی لیکن اس کا مستقبل نظر نہیں آ رہا تحصیل کلر سیداں اور ایم سی کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے بے شمار دھڑے بنے ہوئے ہیں جس کو ہاتھ لگا وہ اپنے آپ کو لیڈر سمجھتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست ایک عبادت کا درجہ رکھتی ہے لیکن پی ٹی آئی کے لیڈر سمیت کارکن ورکر صرف فوٹو سیشن اور سلفیوں کی محدود ہے کلرسیداں میں تبدیلی نام کی کوئی چیزنظر نہیں آرہی پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم عمران خان سو دن کے اندر جو تبدیلی لانا چاہتے تھے وہ عوام کو کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ملک ہمارا ترقی کے بجائے حکمرانوں کی طرف جا رہا ہے تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی کی جماعت کا کوئی حال نہیں پی ٹی آئی کے تمام لیڈروں اور کارکنوں نے اپنی آخری الگ الگ دوکانے چمکائیں ہوئی ہے کسی بھی ادارے میں ان کی کوئی شنوائی نہیں تحصیل کلر سیداں کی عوام بے یارو مددگار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سابق وزیر داخلہ تحصیل کلر سیداں کا حلقہ چھوڑنے کے بعد یہ علاقہ یتیم ہو چکا ہے کوئی پرسان حال نہیں۔