Stolen property 16

نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار،مسروقہ مال برآمد

تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کاروائی،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار،مسروقہ مال برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیو ں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے CCTVفوٹیج اورجدید ٹیکنالوجی کی مددسے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان محمد منیر اورمشرف شاہ کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے نقب زنی کی وارداتوں میں چوری کیا گیا مال برآمد کرلیاگیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان نے جاتلی اورگوجرخان کے علاقے میں نقب زنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی جلد گرفتارکیاجائے گا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے ایس ایچ اومندرہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔