Murree drug dealer 86

کلر سیداں میں منشیات فروش کوگرفتار

کلر سیداں (عبدالعزیزپاشا )سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی سرکل صدر بیرونی سعودخان کی نگرانی میں تھانہ روات کے ایس ایچ او اسپیکٹر یاسر مطلوب کیانی نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کوگرفتار کرکے،01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احسن نواز کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو350گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کے سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے اورمنشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے عوامی حلقوں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے روات پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا