Eleventh Sharif 13

مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی میں بڑی گیارہویں شریف کی محفل

مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی میں بڑی گیارہویں شریف کی ایک شاندار محفل زیرصدارت سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف ۔صاحبزادہ پیر عمر فاروق بادشاہ منعقد ہوئی ۔ پیر محمد مجتبی فاروق گل بادشاہ نے خصوصی دعا کی کثیر تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت
کلرسیداں : مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی میں بڑی گیارہویں شریف کی ایک شاندار محفل زیرصدارت سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف ۔صاحبزادہ پیر عمر فاروق بادشاہ منعقد ہوئی کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی پیر محمد مجتبی فاروق گل بادشاہ نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے حالات زندگی اور آپ کی سیرت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔ پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ ۔سجادہ نشین صاحبزادہ پیر عمر فاروق گل بادشاہ نے پیر محمد گل بادشاہ اور پیر فاروق گل بادشاہ کے مزارات اقدس پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی اور بڑی تعداد میں عقیدت مند بھی شریک تھے آخر میں تمام عقیدت مندوں اور خواتین میں لنگر تقسیم کیا گیا