Glass 11

شیشہ نوش کرنے والے10ملزمان گرفتار،

کلرسیداں (نمائندہ خصوصی ) پولیس اسٹیشن روات ایس ایچ او انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی کی دبنگ کاروائی تھانہ روات کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ،شیشہ نوش کرنے والے10ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز اور دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران شیشہ نوش کرنے والے10ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں عثمان آفاق، سلیمان آفاق، عاقب نواز، حماد احمد، اسد تنویر، محمد فیضان، محمد تنویر، سمیر گلفام، امیر حمزہ اور ابراہیم شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 10 حقے،20حقہ فلیورز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلسل سے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔