Illegal constructions 37

غیر قانونی تعمیرات کر لی محکمہ مال اہلکار کی طرف سے منع کر نے کے باوجود زبردستی تعمیرات جاری

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا سے) بااثر افراد نے دوسو سال پرانے سرکاری راستے پر غیر قانونی تعمیرات کر لی محکمہ مال اہلکار کی طرف سے منع کر نے کے باوجود زبردستی تعمیرات شروع رکھی ہو ئی ہے اہلیاں علاقہ کی طرف مقامی پو لیس تھانہ کلرسیداںکو تحریری درخواست بھی دی گئی اور ون فائیو پر کال کے باوجود پو لیس موقع پر نہ گئی اہلیاں علاقہ نے آ ئی جی پنجاب ، آ ر پی او ، کمشنر راولپنڈی، سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں کے نواحی علاقہ ڈھوک پنجو نی باڑی ممیال باغ جمیری تحصیل کلرسیداں کے معززین محمد سعید، محمد صدیق، علی اصغر، وحید احمد ، محمد بشیر، محبت خان، محمد اعظم، محمد عاصم ،، قاسم نعمان، ظفر اقبال، سخی محمد ، تبسم غزال ، معظم اعظم و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اور ایس ایچ او کلرسیداں کو ایک تحریری درخواست دی کہ دوسال پرانے قبرستان سے آبادی تک فاصلہ تقریباَ پانچ سو فٹ بناتا ہو ا ہے یہ راستہ جوکہ قبرستان اور آبادی کے استعمال کیلئے عرصہ دو سوسال سے چل آرہا ہے گائوں کے چند بااثر افراد او رنگزیب، محمد جاوید ، محمد لطیف و دیگر بااثر لوگ بلاک لگا کر اپنے مکان تعمیر کر کے راستہ مکمل طور پربند کردیاان لوگوں نے سرکاری جگہ پر تعمیرات کر رہے ہیں کہ فوری طور پر ایکشن لیا جائے تاکہ سرکاری راستہ بند ہو نے سے بچایا جائے اہلیاں علاقہ نے اپنی طور پر ان کو منع کیا لیکن یہ بااثر افراد باز نہیں آ رہے آ گے سے بلاوجہ لڑائی جھگڑا کر نے کیلئے تیار ہو گئے اہلیاں علاقہ کے معززین محمد سعید، محمد صدیق، علی اصغر، وحید احمد ، محمد بشیر، محبت خان، محمد اعظم، محمد عاصم ،، قاسم نعمان، ظفر اقبال، سخی محمد ، تبسم غزال ، معظم اعظم و دیگر نے آ ئی جی پنجاب ، آ ر پی او ، کمشنر راولپنڈی، سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،