rawat Journalists 13

صحافیوں کی مدد سے ہی پولیس جرائم پر کنٹرول

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا)صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا سا تھ ہوتاہے۔ صحافیوں کی مدد سے ہی پولیس جرائم پر کنٹرول کر پاتی ہے۔ علاقہ بھر سے جرائم کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاؤنگا۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل تھانہ روات کے نئے تعینات ہو نے والے ایس ایچ او انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی نے صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ میں کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پریس کلب روات چوہدری خلیل احمد، جنرل سکیرٹری چوہدری عقیل احمد، ملک عابد اعوان، عبدالعزیزپاشا کے علاوہ دیگرصحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ ہر ممکن حد تک جرائم پر قابو پایا جائے۔منشیات فروش ایک ناسور ہیں۔ منشیات فروشوں اور چور، ڈاکوؤں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتیں گے۔ غیر رسمی گفتگوکر تے ہوئے انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کی خاتمہ کرنا اور جرائم پیشہ افرادکے ساتھ سختی سے نمٹایا جائیگا، منشیا ت فروشوں کے خلاف بلامتیاز کاروائی کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے بلکہ عوامی تعاون کے بغیر اس پر قابو پانا ناممکن ہے۔ اس لئے شہریوں سے اپیل کہ جہاں پر بھی مکروہ دھندہ یعنی چرس کی خرید و فروخت کی جاتی ہے میرے موبائل نمبر پر اطلاع دے اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈان میں مزید تیزی لائے گی ان کا کہنا ہے کہ تھانہ روات پولیس اپنے تمام تروسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پہلے ہی زیادہ محنت دل جمعی اور فرض شناسی سے ادا کریگی۔ٹاؤٹ اور خوشامدی لوگ تھانہ میں آنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ کرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خوشامدی اور ٹاٹ قسم کے لوگ میرے پاس آنے سے گریز کریں شرفاء کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں تمام صحافی میرے بھائی ہیں بے لوث صحافت اور جرائم کی نشاندھی کرنے والے صحافیوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں جرائم کا خاتمہ اور عوام کی جانو مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے انسپکٹریاسر مطلوب کیانی نے کہا ہے کہ جرائم کو ہر صورت روکنا میری بنیادی ذمہ داری ہے تھانہ میں آنے والے ہر سائل سے خوش اسلوبی سے پیش آنا میری زندگی کا حصہ ہے۔ انھوں نے روات پولیس کے عوام کے ساتھ رویہ پر بات کرتے ہوے بتایا کہ ایسے پولیس آفیسرز جو کہ تھانہ روات میں تعینات ہیں ان کو ہر آنے جانے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہترین رویے سے سے بات کرنے کے احکا مات جاری کیے گئے ہیں کسی بھی اہلکار کے خلاف برُے سلوک اورنا روار رویہ کی شکایت کی صورت میں پولیس آفیسر ز اور اہلکارکے خلاف بھی قانونی کاروائی ضرور ہو گی انہوں نے کہا ہے کہریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران ا حمر اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یو نس کی جا نب سے عوام کی فلاح ور امن و امان کے قیام کے لیے کیے گیے تمام اقدامات قابل تحسین ہیں۔ جاے واردات پر پولیس کا کیمپ آفس جدید ٹکنالوجی سے واردات اور مجرموں کو ٹریس کرنے کی پولیس میں صلاحیت پیدا کر نے کے اقدامات اور اور سب سے بڑھ کر پولیس کا عوام کے ساتھ نا رواہ سلوک کو ختم کر کے اچھے رویہ سے پیش آنے کے احکامات جاری کرنااور شاندار اقدامات ہیں اور عوام پر ان کے بہترین اثرات مرتب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں