Yasir Kayani 12

تھانہ روات میں ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس یاسر مطلوب کیانی کو تعینات

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے ماڈل تھانہ روات میں ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس یاسر مطلوب کیانی کو تعینات کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں ان کی تعیناتی سے تھانہ روات کی حدود میں منشیات فروشی جسم فروشی جوا بازی سمیت دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکٹری جیل خانہ جات صوبہ پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر عبدالعزیزپاشا سابق چیئرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد۔پریس کلب فروعات کے جنرل سیکرٹری چودھری عقیل احمد۔ ملک عابد اعوان نے گزشتہ روز تھانہ روات میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی سے ملاقات کرنے کے بعد ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ انسپکٹریاسر مطلوب کیانی کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ضلع راولپنڈی کی ان کی کارکردگی ایک مثالی کارکردگی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آر پی او راولپنڈی عمران احمر اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں