Muhammad Ahsan Younis 12

عوام کے ساتھ ناوار سلوک سمیت عوامی شکایات اور اخبارات کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا) سٹی پو لیس آ فیسر راولپنڈی محمد احسن یو نس نے عوام کے ساتھ ناوار سلوک سمیت عوامی شکایات اور اخبارات کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کلر سیداں کی کرپٹ ترین نااٹاڑی وناتجربہ کارسب انسپکٹرحسن رضا ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں کو فوری طور پرمعطل کر کے لائن حاضر کر دیا مذکورہ کی تین ماہ تھانہ کلرسیداں میں تعیناتی کے دوران تھانہ کی حدود میں چوری ڈکیتی، راہ زنی،کی وارداتوں سمیت رشوت کا بازار گرم۔لوٹ مار شرفاء کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج،جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور تھانے میں ٹاؤٹوں مافیا کا راج رہا یار رہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر حسن رضا نے مال پانی اکٹھا کر نے کیلئے اپنے ساتھ اپنے ہی میج میٹ سب انسپکٹر افضال احمد سمیت دیگرچھ کارخاص رکھے ہو ئے تھے جن کا کام ساراسارا دن شکار کی تلاش میں رہنا ہو تا تھا مذکورہ ایس ایچ او کی نااہلی کی وجہ سے آج دن تک کو ئی واردات ٹرٹس نہ کی گئی بلکہ اس کی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر نے تھانہ کی حدود میں جنہم لیا مذکورہ سب انسپکٹر حسن رضا کی تھانہ سے فوری تبدیلی کے بعد جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ نے پرت مجبور ہو گئے ادھر کلرسیادں کی عوامی و سماجی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی محمد احسن یو نس کے اس اقدام کو بے حد سہراہتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا اور اپیل کی ہے کہ تھانہ میں تعینات کر پٹ و راشی سب انسپکٹر افضال احمد اور اس کے چھ کارخارصوں کو بھی فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جائے تک تھانہ کلرسیداں کی عوام اور سائلین سکھ کا سانس لے سکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں