Westridge Police Station 14

تھانہ ویسٹریج پولیس کی اہم کاروائی

راولپنڈی:تھانہ ویسٹریج پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی کے مقد مہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے 02اشتہاری مجرمان عمران اور گل رحیم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرمان ڈکیتی کے مقدمہ میں چند ماہ سے ویسٹریج پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں