front desk police station 13

دوشیزہ کے اغواء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،

تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی، دوشیزہ کے اغواء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مغویہ بازیاب،مغویہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین پر تشدد،اغواء اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ ٹیکسلا پولیس کو مغویہ کے والد محمد ریاض نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی مسماۃ(ف) کو سید یس نے اپنے بھائی نوید خان اور والد میر عالم کے ساتھ ملکر اغواء کرلیا،جس پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوٹیکسلانے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 03ملزمان سدیس،میرعالم اورنوید خان کو گرفتارکرکے مغویہ کو بازیاب کروالیا،ایس پی پوٹھوہا ر نے ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی پر ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے، ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں