چارسدہ تھانہ خانمائی کی حدود میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1802گرام آئس برآمد۔ ملزم مزید تفتیش کے لئے تھانہ خانمائی منتقل۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت براستہ تخت بھائی روڈ آئس کی بھاری مقدار سمگل کی جائے گی۔ حسب اطلاع ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان کے زیرنگرنی ایس ایچ او تھانہ خانمائی بیدار بخت خان نے غنی خان روڈ پر ہمراہ دیگر پولیس نفری ناکہ بندی لگادی، دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر کار نمبر ی AND-017کو روکھنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور سے دریافت پر نام رحمن سید ولد محمد سید سکنہ بہلولہ بتلایا، پولیس نفری نے گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی کی دوران گاڑی کی خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 1802گرام آئس برآمد کر لیا۔ ملزم کو حراست میں لیکر تھانہ خانمائی منتقل کیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔