Abuse 21

تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کارروائی

تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کارروائی،خاتون کو نشہ آور جوس پلاکر جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس کو مسماۃ(ن)نے درخواست دی کہ ملزم ایاز وارثی نے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اورویڈیو بنا کر جنسی زیادتی کے لیے حراساں کیا،جس پر گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم ایاز وارثی کو 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے جرائم یں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں