breaking news murree 26

من مانیوں کے خلاف کلرسیداں کے صحافیوں کا اہم اجلاس

کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا) تھانہ کلرسیداں کے اتھرے سب انسپکٹر کی من مانیوں کے خلاف کلرسیداں کے صحافیوں کا اہم اجلاس۔اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی چوہدری عقیل احمد منعقد ہوا اجلاس میں محمد انور شمس۔چوہدری دانیال نزاکت۔ راجہ عبدالقدیر۔شاکر اللہ خان۔بابو خان۔میڈم کرن خان۔چودھری جواد مجید۔سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آر پی او راولپنڈی محمد سہیل تاجک سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس۔ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت۔ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل تھانہ کلرسیداں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اناڑی اور تجربہ کار ایس ایچ او سب انسپکٹرحسن رضا اور اس کے بیج میٹٹ سب انسپکٹر افضال احمد کی من مانیوں کو فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور تھانہ کلرسیداں میں تعینات منہ زورراشی کرپٹ اختراعات کا ناجائز استعمال کرنے والے سب انسپکٹر افضال احمد کو فل الفور کلر سیداں سے تبدیل کیا جائے ان کی تعیناتی کی وجہ سے علاقے میں ڈکیتی و چوری اور زنی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا گیا ایسے نا اہل اور ناتجربہ کار پولیس آفیسر کی کلر سیداں میں کوئی جگہ نہیں زیادہ آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی فرض شنناس رینگ انسپکٹر تعینات کریں جو بہتر انداز سے جرائم پر کنٹرول کر سکیں آخر میں تمام صحافیوں اور معززین علاقہ نے آئی جی پنجاب۔ سی پی او۔آر پی او راولپنڈی پنڈی سی پی او راولپنڈی۔ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں